بنوں، یوم شہدائے پولیس عقیدت اور احترام کیساتھ منایا گیا

بدھ 4 اگست 2021 22:57

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2021ء) بنوں میں چار اگست یوم شہدائے پولیس عقیدت اور احترام کیساتھ منایا گیا آڈیٹوریم ہال میں منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر محمد زبیر نیازی، ڈی پی او عمران شاہد، ایس پی ضیاء حسن، ایس پی کفایت اللہ وزیر، سرکل آفیسر سب ڈویژن ملک شیراکبر خان، صدر پریس کلب محمد عالم خان، عصت اللہ خان اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی آفسران نے پولیس شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شہید کبھی مرتے نہیں اُنہیں باقاعدہ رزق دیا جا تا ہے یہ قوموں کی حیات ہے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو دہائیوں سے پشتون بیلٹ سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار رہا اور بنوں کے 146 پولیس اہلکار اس جنگ کا نشانہ بن گئے لیکن ان کے والدین کے حوصلے اب بھی بلند ہیںقانون کی بالا دستی ہو یا امن و امان کا قیام،دہشت گردی کا خاتمہ ہو یا سماج دشمن عناصر کا مقابلہ پولیس نے دیگر فورسز کیساتھ ہمیشہ صف اول کا کردار ادا کیاتقریب کے آخر میں بنوں پولیس کی جانب سے شہداء کے لواحقین میں تحائف تقسیم کئے گئے۔