آج سے دو سال قبل 5 اگست کو انڈیا نے کشمیر کے نہتے شہریوں کی ہر قسم کی نقل و حرکت کی آذادی کو سلب کرکے اپنی نوعیت کے ایک گھناونے جرم کا ارتکاب کیا تھا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 5 اگست 2021 11:29

آج سے دو سال قبل 5 اگست  کو انڈیا نے کشمیر کے نہتے شہریوں کی ہر قسم کی ..
ملائشیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 05 اگست 2021ء،نمائندہ خصوصی،محمد وقار خان) آج سے دو سال قبل 5 اگست  کو انڈیا نے کشمیر کے نہتے شہریوں کی ہر قسم کی نقل و حرکت کی آذادی کو سلب کرکے اپنی نوعیت کے ایک گھناونے جرم کا ارتکاب کیا تھا، اور خوبصورت،گنگناتی وادیوں کو جیل میں تبدیل کردیا ،

اس پس منظر میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے پاکستان ہائی کمیشن نے تصویری نمائش کا اہتمام کیا ہے ، تصویری نمائش کا کا افتتاح کرتے ہوئے پاکستان ہائی کمشنر محترمہ آمنہ بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہائی کمیشن میں تصویری نمائش کے انعقاد کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ جب پاکستان ہائی کمیشن میں کوئی بھی پاکستانی یا غیرملکی کسی بھی سلسلہ میں آئے تو ان تصویروں کے ذریعے وادی کشمیر میں روا رکھا جانے والا ظلم اپنی آنکھوں سے براہ راست دیکھ سکے،

اور اس کو ہندوستان کے اس جابرانہ عمل کے ساتھ ساتھ ، انڈین قابض فوج کے محصور کردہ بوڑھوں، بچوں اور خواتین کی پریشانیوں کا آنکھوں دیکھا اندازہ ہو سکے ۔

(جاری ہے)

محترمہ آمنہ بلوچ نے مزید کہا کہ ہم آزادی کی اس تحریک میں اخلاقی اور سفارتی سطح پر اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑے ہیں ۔

تصویری نمائش کے انعقاد کے موقع پر ہائی کمشنر پاکستان، محترمہ آمنہ بلوچ کے ساتھ ، ڈیفنس اتاشی، ابرار اسحاق
ویزہ کونسلر ۔ یاسر کیانی
بزنس کونسلر ۔ شفقت نیازی ۔ فرسٹ سیکرٹری ۔ غلام حیدر ۔ کمیونٹی اینڈ ویلفیئر اتاشی ۔ ڈاکٹر حسیب  اور فرسٹ سیکرٹری۔ محمد عادل شریک تھے۔