آٹا‘ چینی‘ گھی دالوں اور پٹرول بم کے بعد اب عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاریاں

جمعرات 5 اگست 2021 13:16

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2021ء) آٹا‘ چینی‘ گھی دالوں اور پٹرول بم کے بعد اب عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں لائف لائن صارفین اب 300 کی بجائے 200 یونٹ تک محدود کردیئے گئے ہیں جس سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا اور اس سے ایک چھوٹا صارف بری طرح پس کر رہ جائیگا جبکہ اکتوبر کے مہینہ سے گیس کے بلوں میں بھی 25 فیصد اضافے کی نوید سنا دی گئی ہے اس سے مہنگائی کا نہ رکنے والا طوفان عوام کیلئے مشکلات پیدا کریگا اور مہنگائی کا لاوا کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔