بہاولنگر،اُردو پوائنٹ کی خبر پر ایکشن پناہ گاہ سے چوری کرنے والا ملزم ڈی پی او محمد ظفر بزدار کے حکم پر گرفتار موبائل برآمد

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعرات 5 اگست 2021 14:38

بہاولنگر،اُردو پوائنٹ کی خبر پر ایکشن  پناہ گاہ سے چوری کرنے والا ملزم ..
بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 05 اگست 2021ء،نمائندہ خصوصی،رانا ثاقب سلیم) اُردو پوائنٹ بنا آواز غریب مظلوم کی ،خبر شائع ہونے پر ڈی پی او محمد ظفر بُزدار کا نوٹس تھانہ اے ڈویژن پولیس نے پناہ گاہ سے موبائل چوری کرنے والے چور کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ  سیف اللہ حنیف نے چوری شدہ موبائل بھی برآمد کرلیا ۔پولیس نے چوری ہونے والا موبائل مالک کے سپرد کردیا ۔اُردو پوائنٹ نے پناہ گاہ سے چوری موبائل چوری کی خبر نشر کی تھی ۔موبائل ملنے پر شہری خوشی سے نہال۔اُردو پوائنٹ کا شکریہ جس پر خبر چلی تو مجھے میرا چوری شدہ موبائل مل گیا۔خبر چلتے ہی پولیس نے ملزم گرفتار کرکے میرا موبائل برآمد کرلیا۔