وادی تیراہ میں ایف سی پر حملے کے نتیجے میں دو جوان شہید ہو گئے

پہاڑی علاقے میں فرنٹئیر کانسٹیبلری کے جوان پانی بھرنے کے لیے جا رہے تھے کہ ان پر فائرنگ کر دی گئی۔

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 5 اگست 2021 16:12

وادی تیراہ میں ایف سی پر حملے کے نتیجے میں دو جوان شہید ہو گئے
پشاور (اردو پوائنٹ تازی ترین اخبار۔05اگست 2021ء) وادی تیراہ میں ایف سی پر حملے کے نتیجے میں دو جوان شہید ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کی سرحد پر فرنٹئیر کانسٹیبلری کے جوان پر حملے میں دو جوان شہید ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایف سی خیبرپختونخوا کے مطابق وادی تیراہ کے دور افتادہ پہاڑی علاقے میں فرنٹئیر کانسٹیبلری کے جوان پانی بھرنے کے لیے جا رہے تھے کہ ان پر فائرنگ کر دی گئی ج س کے نتیجے میں دو جوان شہید ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پولیس اور فرنٹئیر کانسٹیبلری کی ٹیمیں پہنچ گئیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے،سیکیورٹی فورسز نے ملزمان کی تلاش کے لیے  علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔