بھارت کو کشمیرکے بنیادی حقوق سلب کر کے یوم آزادی منانے کا کوئی حق نہیں‘پرویز ملک

کشمیریوں کی تحریک آزادی کو زبردستی کچلا جارہا ہے لیکن بھارت یاد رکھے کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے وہ تحریک آزادی کو نہیں دبا سکتا

جمعرات 5 اگست 2021 16:51

بھارت کو کشمیرکے بنیادی حقوق سلب کر کے یوم آزادی منانے کا کوئی حق نہیں‘پرویز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2021ء) مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ بھارت کو کشمیرکے بنیادی حقوق سلب کر کے یوم آزادی منانے کا کوئی حق نہیں۔ بھارت نے گزشتہ سال کشمیرکی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے آئین میں ترمیم کرتے ہوئے ریاست جمو و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

کشمیریوں کی تحریک آزادی کو زبردستی کچلا جارہا ہے لیکن بھارت یاد رکھے کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے وہ تحریک آزادی کو نہیں دبا سکتا۔انہوں نے کہا کہ اب تک لاکھوں کشمیریوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر آزادی کی شمع روشن رکھی ہوئی ہے۔ دنیا کی کوئی طاقت اس شمع کو نہیں بجھا سکتی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے کشمیر سودا کر لیا ہے اور کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپاہے۔سفارتی سطح پر نالائق حکومت مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی۔