کے پی ٹی میں غیر قانونی بھرتی کیس ،تفتیشی افسر کو بابر غوری کی جائیداد ضبط کرنے کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

جمعرات 5 اگست 2021 16:52

کے پی ٹی میں غیر قانونی بھرتی کیس ،تفتیشی افسر کو بابر غوری کی جائیداد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2021ء) احتساب عدالت نے کے پی ٹی میں غیر قانونی بھرتیوں اور اختیارات کا ناجائز استعمال سے متعلق ریفرنس میں تفتیشی افسر کو ملزم بابر غوری کی جائیداد ضبط کرنے کی رپورٹ آئندہ سماعت پر جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو کے پی ٹی میں غیر قانونی بھرتیوں اور اختیارات کا ناجائز استعمال سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر نے ملزم بابر غوری کی جائیداد ضبط کرنے سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کے لئیے مزید مہلت طلب کرلی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو رپورٹ آئندہ سماعت پر جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کردی۔ نیب کے مطابق بابر غوری کیخلاف زیر دفعہ 88 جائیداد کی ضبطگی کے حوالے سے کارروائی جاری ہے۔ ریفرنس میں رکن صوبائی اسمبلی جاوید حنیف اور سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی رف اختر فاروقی سمیت دیگر ضمانت پر ہیں۔ ریفرنس میں نامزد ملزم سابق وفاقی وزیر بابر غوری مفرور ہیں۔ شریک ملزم سپارس خان کے انتقال کر چکے ہیں۔