مانسہرہ اور گردونواح میں5.6شدت کے زلزلے کے جھٹکے، خوف و ہراس پھیل گیا

ہفتہ 14 اگست 2021 00:41

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2021ء) مانسہرہ اور گردونواح میں5.6شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا لو گ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہو ئے گھروں دوکانوں اور دفتروں سے باہر آگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6ریکارڈ کی گئی ہے زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کاسرحدی علاقہ تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 127کلو میٹر زیر زمین تھی ۔ زلزلے سے کو ئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہو ئی تاہم لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا ہے ۔

متعلقہ عنوان :