طالبان خطرے کی وارننگ دینے پرایرانی سیکورٹی اہلکار کی احمدی نژاد کو دھمکی

وارننگ دینے پر سیکیورٹی افسر آیا اور کہا کہ ان کے اقارب اور ساتھیوں سے نمٹا جائے گا،سابق ایرانی صدرکا انکشاف

پیر 16 اگست 2021 11:10

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2021ء) ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ انہوں نے افغانستان میں تحریک طالبان کے بڑھتے اثرو نفوذ اور ان کے خطرے کی وارننگ دی تو اس پر ایک ایرانی سیکیورٹی اہلکار نے انہیں دھمکی دی تھی۔ طالبان کے خطرے کی وارننگ دینے کے بعد ایک سیکیورٹی افسران کے پاس آیا اور کہا کہ ان کی اس دھمکی کے بعد ان کے اقارب اور ساتھیوں سے نمٹا جائے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق حمدی نژاد کا یہ بیان ایران انٹرنیشنل کی ویب سائٹ پر شائع کیا گیا ۔سائٹ نے ایک ویڈیو کلپ شائع کیا جس میں احمدی نژاد نے کہا کہ ان کے بیانات جنہوں نے سیکورٹی اہلکار کو دھمکی دینے پر اکسایا اس میں کرپٹ سکیورٹی گینگ پر بات کرنا بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی سیکیورٹی نے مجھے دھمکی دی کیونکہ میں نے طالبان کے بارے میں خبردار کیا تھا۔

(جاری ہے)

دو ہفتے پہلے ایک سینئرسیکورٹی اہلکار نے مجھ سے بات کی اور مجھ سے کہا کہ تم طالبان اور کرپٹ سیکیورٹی گینگ کے بارے میں کیوں بات کر رہے ہو انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی اہلکار نے ان سے کہا کہ ہم شدید دبا ئومیں ہیں۔ اگر آپ نے یہ رویہ جاری رکھا تو ہمیں آپ کے رشتہ داروں اور آپ کے آس پاس کے لوگوں سے نمٹنا پڑے گا۔سابق ایرانی صدر نے اس سیکیورٹی اہلکار کی شناخت ظاہر نہیں کی۔غیر ملکی افواج بالخصوص امریکی افواج کے انخلا کے آغاز کے ساتھ مئی میں بڑے پیمانے پر حملے کے آغاز کے بعد سے طالبان نے تیزی سے ملک کے بیشتر علاقوں پر اپنا تسلط مضبوط کرلیا ہے۔