انیل کپور کی بیٹی فلم ساز ریا کپور نے شادی کرلی، شادی پہلی تصویر بھی شیئر کر دی
ارجن کپور، جھانوی اور خوشی کپور سمیت کپور خاندان کے دوسرے قریبی افراد کی شادی کی تقریب میں شرکت ، ویڈیو منظر عام پر آگئی
پیر 16 اگست 2021 16:52
(جاری ہے)
اس سے قبل ریا کپور نے شادی کے بعد انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی سہیلی فیشن ڈیزائنر مسابہ گپتا کی جانب سے شیئر کی گئی ایک تصویر شیئر کی تھی، جس میں خاتون کے پائوں پر مہندی کی سجاوٹ کو دیکھا جا سکتا تھا۔
فلم فیئر کے مطابق مذکورہ تصویر ریا کپور کی اپنی ہی تھی تاہم ان کی تصویر پہلے ان کی سہیلی مسابہ گپتا نے شیئر کی تھی، جسے بعد ازاں انہوں نے بھی شیئر کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریا کپور اور کرن بولانی کی شادی کی تقریبات کا آغاز 14 اگست کی دوپہر کو ہوا تھا اور اسی رات کو دیر گئے دونوں نے سات پھیرے لیے۔بتایاگیا کہ بیٹی کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد انیل کپور نے خوشی سے گھر کے باہر موجود میڈیا ورکرز میں مٹھائی بھی تقسیم کی۔ویڈیو میں انیل کپور کے میڈیا ورکرز میں مٹھائی کے پیکٹ تقسیم کرتے ہوئے اور ان سے بیٹی کی اچھی زندگی کیلئے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے انہیں دیکھا اور سنا گیا ویڈیو میں ارجن کپور، جھانوی اور خوشی کپور سمیت کپور خاندان کے دیگر قریبی افراد کو بھی شادی کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ویڈیو میں ریا کپور کی بڑی بہن اداکار سونم کپور کو بھی شوہر آنند آہوجا کے ہمراہ دکھایا گیا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
-
گٹارسٹ ڈوئن ایڈی انتقال کر گئے
-
لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.