بلاول بھٹو الیون نے جشن آزادی باسکٹ بال فیسٹیول میچ اپنے نام کرلیا

پیر 16 اگست 2021 20:20

بلاول بھٹو الیون نے جشن آزادی باسکٹ بال فیسٹیول میچ اپنے نام کرلیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2021ء) جشن آزادی فیسٹیول بوائز باسکٹ بال میچ کی ٹرافی بلاول بھٹو الیون نے جیت لیا ،یوم آزادی کی مناسبت سے انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر منعقدہ فیسٹیول میچ میں چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری الیون نے مد مقابل وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ الیون کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے بعد 48کے مقابلے میں 52باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ،فاتح بلاول بھٹو الیون کی جانب سے راج کمار لکھوانی 14،اینڈ رے ٹرنر 12اور محمد دانیال مروت نے 10جبکہ رنر اپ سید مراد علی شاہ الیون کی جانب سے حمزہ خواجہ 13،حمزہ پروانی 11،عثمان خواجہ اور حسن اقبال نے 10,10باسکٹ پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ،میچ میں ریفریز کے فرائض ظفر اقبال ،زاہد ملک اور ممتاز احمد نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز طارق حسین ،نعیم احمد ،مائیکل ٹرنر اور محمد عثمان تھے ۔

(جاری ہے)

میچ کے اختتام پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور فردوس اتحاد کے زیر اہتمام تقسیم انعامات کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کرنل مظہر شاہ نے محکمہ کھیل حکومت سندھ کی جانب سے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے اس موقع پر SOAکے سیکریٹری احمد علی راجپوت ،پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدر شاہدہ پروین کیانی ،KBBAکے صدر و منتظم میچ غلام محمد خان ،KBBAکے لیگل ایڈوائزر غلام عباس جمال ایڈوکیٹ ،شمسی اکیڈمی کے چیئر مین خالد جمیل شمسی ،پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی ،سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے خالد رحمانی ،POAکے میڈیا کوارڈینٹر آصف عظیم ،POAکی ماحولیات کمیٹی کے رکن تہمینہ آصف ،سماجی رہنماء محمد اخلاق ،بے نظیر بلوچ ،غلام یاسین ،ماسٹر اصغر بلوچ ،نیشنل ریسلر شیر خان ،فٹ بالر عثمان غنی ،سیدہ ارم بخاری ،رئیسہ خاتون ،ندا اشرف سمیت کھیلوں کی ممتاز شخصیات موجود تھیں میچ کے اختتام پر 4ابھرتے باسکٹ بال پلیئرز حارث شاہد ،یش کمار ،محمد زید اور ضیاء الحسن کو شمسی اکیڈمی کی جانب سے خصوصی انعامات سے نوازا گیا ۔

تقریب کے متظم اعلیٰ KBBAکے صدر غلام محمد خان اعلان کیا کہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کے حوالے سے بے مثال خدمات پر سیکریٹری اسپورٹس حکومت سندھ سید امتیاز علی شاہ کی تاجپوشی کا اعلان کیا جس کے لئے کھیلوں کی معروف سرپرست بیگم اسماء علی شاہ کی قیادت میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے ۔