بنوں ، نامعلوم افراد کا دستی بم حملہ ، پولیس اہلکار سمیت چار افراد زخمی

منگل 17 اگست 2021 22:50

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2021ء) بنوں کوہاٹ روڈ پر واقع پولیس سٹیشن بسیہ خیل پرنا معلوم افراد کے دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنوں کوہاٹ روڈ پر واقع نزد درانی ابشار چوک تھانہ بسیہ خیل پر نامعلوم موٹر کار سواروں نے دستی بم پھینکا جس سے ایک پولیس اہلکار سمیع اللہ خان اورتین سویلین عابد ولد میرزا سکنہ ہیبک شیرزا خان،عبدالوہاب ولد نظر علی سکنہ میوہ خیل،عصمت اللہ ولد دوست علی سکنہ دیگان زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں تینوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او بنوں عمران شاہد کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور بسیہ خیل کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ۔

ڈی پی او بنوں نے میڈیا کو بتایا کہ شرپسند عناصر کہ گرفتاری کیلئے پہلے سے قائم بنوں کے داخلی اور حارجی چیک پوائنٹس پر چیکنگ مزید سخت کردیا گیا ملزمان کسی بھی صورت قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :