امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کو ملک واپس لانے کا فیصلہ کرلیا گیا

بدھ 25 اگست 2021 22:25

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2021ء) امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کو ملک واپس لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی ای) نے انٹر پول کو حسین حقانی کی حوالگی کیلئے خط لکھا ہے۔

(جاری ہے)

خط کے متن کے مطابق حسین حقانی کے خلاف 2018 میں اختیارات کے ناجائز استعمال، 2 ملین ڈالرز کے خورد برد اور دھوکا دہی کا مقدمہ درج ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ ملزم حسین حقانی عدالتی مفرور ہیں اور ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے لہذا انٹر پول حسین حقانی کے ریڈ وارنٹ جاری کرے۔خیال رہے کہ حسین حقانی 26 مئی 2008 سے نومبر 2011 تک امریکا میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :