عمران خان کی سیاست کے باعث دنیا آج پاکستان کو اہمیت دینے پرمجبور ہے، ملک امین اسلم
گلی محلے کی سیاست سے نکل کر نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانے پر توجہ مذکور کرنا ہو گی ، وزیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی
جمعہ 27 اگست 2021 23:17
(جاری ہے)
ڈاکٹر خرم حیات۔راجہ عامر علی اور این ایچ اے افسران بھی موجود تھے۔
ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ ٹریفک کے بڑھتے ہوئے حادثات کی روک تھام کے لیے عمران خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سات کروڑ روپے کی لاگت سے ٹیپو سلطان چوک کی تعمیر نو کا آغاز کیا جا رہا ہے جسے چار ماہ میں مکمل کیا جائے گا اور یہ عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے پورا کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ایک ناں کر کے پوری دنیا کا نقشہ تبدیل کر کے رکھ دیا ہے۔اگر ماضی کے حکمرانوں کی طرح امریکہ کے سامنے لیٹ جاتے اور انہیں اڈے فراہم کر دیتے تو علاقہ میں ریکارڈ خونریزی ہوتی اور ہماری آنے والی نسلیں بھی ہمیں کبھی معاف نہ کرتیں مگر عمران خان نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسروں کی جنگ میں شریک بننے سے انکار کر دیا۔آج سپر پاور کہلوانے والے بھی پاکستان کی جانب امید بھر ی نظروں سے دیکھنے پر مجبور ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت جو خود کو سپر پاور بنانے کے خواب دیکھ رہا تھا اس کے خواب بھی چکنا چور ہو چکے ہیں اور پاکستان کی اہمیت دنیا میں بڑھ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی کے کرپٹ حکمرانوں نے صرف اپنے محل قائم کیے اور غریبوں کو نظر انداز کیا مگر عمران خان نے فلاحی ریاست کی بنیاد رکھ دی ہے اور احساس پروگرام اور صحت کارڈ کی وجہ سے غریب کی مدد ہو رہی ہے اور انہیں بھی بنیادی سہولیات میسر آ رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام حوصلہ رکھیں اور عمران خا ن کے ساتھ کھڑی رہے اور کرپشن زدہ سیاست دانوں سے نجات میں ہماری مدد کریں۔آنے والے دور میں عوام کی مشکلات میں یقینی کمی واقع ہو گی اور ملک ترقی کی منازل تیزی سے طے کرے گا۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.