ٰراولپنڈی، چائنیز فش گیم ٹیبل کے ذریعے بچوں کو قمار بازی کی جانب راغب کرنے والے 12 ملزمان گرفتار

پیر 30 اگست 2021 23:11

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2021ء) تھانہ صادق آباد پولیس نے چائنیز فش گیم ٹیبل کے ذریعے بچوں کو قمار بازی کی جانب راغب کرنے والے 12 ملزمان گرفتارکر کے داؤ پر لگی رقم12ہزار 100 روپے،1چائینیز ویڈیو گیم ٹیبل مع متعلقہ آلات اور7 موبائل فون برآمد کرلئے پولیس نے چائنیز فش گیم ٹیبل کے ذریعے قمار بازی کرنے والے عبدالرحیم،اسماعیل،ذیشان نادر،عبداللہ سعد،انیس طارق،علی خان،محمد ندیم،قاسم سجاد،حامد عقاس،مبین کیانی،عامر جلیل اورحمزہ کیانی کو گرفتار کر لیاملزمان ویڈیو گیمز کے ذریعے معصوم کم سن بچوں کو قمار بازی کی جانب راغب کرتے تھے۔