پنجاب میں روئی کی قیمت 11سال جبکہ سندھ میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سندھ میں روئی کی قیمت 14 ہزار 300 ،پنجاب میں 14 ہزار 500 روپے فی من تک پہنچ گئی

منگل 31 اگست 2021 16:55

پنجاب میں روئی کی قیمت 11سال جبکہ سندھ میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2021ء) پنجاب میں روئی کی قیمت 11سال جبکہ سندھ میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔سندھ میں روئی کی 200 روپے فی من اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 14 ہزار 300 روپے جبکہ پنجاب میں روئی کی قیمت 300 روپے فی من اضافے سے 11سال کی نئی بلند ترین سطح 14 ہزار 500 روپے فی من تک پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بڑھ جانے سے بڑے برآمدی آرڈرز اور درآمدی روئی مہنگی ہونے کے باعث روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ احسان الحق کے مطابق بہتر موسم کے باعث رواں سیزن ایک کروڑ کاٹن بیلز پیدا ہونے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :