15 ستمبر تک مذہبی تقریبات / محافل کے انعقاد پر مکمل پابندی ہے ‘ڈپٹی کمشنر

شادی ہالز کے اندر شادی بیاہ کے فنکشنز پر مکمل پابندی عائد ہے،ہوٹلوں کے اندر بیٹھا کر کھانا کھلانے پر پابندی عائد ہے‘‘عمرشیر چٹھہ

منگل 31 اگست 2021 23:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2021ء) ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ 27 اگست سے 15 ستمبر تک ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے کورونا کے حوالے سے پابندیاں لگا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی تقریبات / محافل کے انعقاد پر مکمل پابندی ہے اور شادی ہالز کے اندر شادی بیاہ کے فنکشنز پر مکمل پابندی عائد ہے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ شادی ہالز کے باہر کھلی جگہ پر 300 افراد کے ساتھ شادی/ بیاہ کا فنکشن کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلی جگہ پر شادی بیاہ کے فنکشن میں کورونا ایس او پیز (سماجی فاصلہ، ماسک کا استعمال، ہینڈ سینیٹائزر) کو یقینی بنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام سینما گھر مکمل بند رہیں گے۔اسی طرح کراٹے، باکسنگ، مارشل آرٹ، رگبی، واٹر پولو ، کبڈی اور ریسلنگ کی کھیلوں پر مکمل پابندی ہے۔

(جاری ہے)

ہوٹلوں کے اندر بیٹھا کر کھانا کھلانے پر پابندی عائد ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہوٹلوں کے باہر بٹھا کر رات کے دس بجے تک کھانا کھلایا جا سکتا ہے۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ باہر بٹھا کر ماسک اور سماجی فاصلہ کو برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام جمز کھلے رہیں گے، لیکن صرف ویکسینیشن لگوانے والے افراد جمز میں جا سکتے ہیں۔ سرکاری و نجی دفاتر اپنے مقررہ اوقات کے مطابق کھلے رہیں گے، تاہم 100 فیصد سٹاف کی جگہ 50 فیصد سٹاف کام کرے گا۔

ریلوے کی سروس 70 فیصد مسافروں کے ساتھ جاری رہے گی۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ کورونا ایس او پیز(ماسک کا استعمال، ہینڈ سینیٹائزر اور سماجی فاصلہ) پر سختی سے عمل ہو گا۔ جوائے لینڈ، واٹر سپورٹس اور سوئمنگ پولز بند ہوں گے اور پبلک پارکس کھلے رہیں گے لیکن کورونا ایس او پیز (سماجی فاصلہ،ماسک کا استعمال اور ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال) ضروری ہے۔

ڈی سی لاہور نے کہا کہ تمام کاروبار ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ صرف فارمیسی، میڈیکل سٹورز، پٹرول پمپس، کورونا ویکسینیشن سنٹرز، تندور، بیکری، دودھ کی دکانیں، فوڈ کی دکانیں، ای کامرس، کورئیر کونسل سروس، یوٹیلیٹی سروس (الیکٹراسٹی، قدرتی گیس، کال سنٹرز، انٹرنیٹ، ٹیلی کام اور میڈیا) آٹو ورکشاپ، آئل ڈپو، تمام منڈیاں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی اور ہفتہ و اتوار کو بھی کام کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کی تمام مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیاں رات آٹھ بجے تک ہوں گی۔ہفتہ اور اتوار کو مکمل پابندی ہو گی۔ فارمیسی، میڈیکل سٹورز، پٹرول پمپس، کورونا ویکسینیشن سنٹرز، تندور، بیکری، دودھ کی دکانیں، فوڈ کی دکانیں، ای کامرس، کورئیر کونسل سروس، یوٹیلیٹی سروس (الیکٹراسٹی، قدرتی گیس، کال سنٹرز، انٹرنیٹ، ٹیلی کام اور میڈیا) آٹو ورکشاپ، آئل ڈپو، تمام منڈیاں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔

ڈی سی لاہور نے کہا کہ تمام شہریوں پر لازم ہے کہ وہ عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال ضرور کریں۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چھٹہ نے کہا کہ شہر میں کنٹرول سیاحت کی اجازت صرف ان افراد کے لئے ہے جنہوں نے ویکسینیشن لگوا لی ہے اور صرف 50 فیصد مسافر سفر کر سکتے ہیں، مسافروں کو سنیکس سروس ڈلیوری پر مکمل پابندی ہے۔