اسلام کی محبت سے سرشار برطانوی شہری نئی مثال قائم کرنے جا رہے ہیں
برطانیہ میں مقیم عراقی شہری آدم محمداگلے حج کے لیے روانہ ہو گئے، 65 سو کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کر کے اگلے سال حج پر پہنچ جائیں گے
محمد عرفان بدھ 1 ستمبر 2021 08:03
(جاری ہے)
وہ اردن سے زمینی سرحد عبور کرکے سعودی عرب جائیں گے۔
آدم محمد کو اتنا طویل سفر پیدل گاڑی کے ساتھ طے کر نے کی کیا سوجھی؟اس بارے میں وہ بتاتے ہیں:”ایک صبح میں بیدار ہوا اور میں نے سوچاکہ مجھے حج کے لیے مکہ کی طرف جا نا ہے اور راستے میں دعا کروں گا اور اللہ سے درخواست کروں گا کہ وہ ہمیں اپنی رحمتوں سے نوازے اور ہم انسانوں کو معاف کردے، ہم سب کو، صرف ایک نسل یا ایک شنااخت، یا ایک اعتقاد رکھنے والوں کو نہیں،بلکہ سب کو معاف کردے۔“ آدم کا کہنا ہے کہ وہ قریباً 4,200 میل کا سفر300 کلوگرام سے زیادہ وز نی گاڑی کو دھکیلتے ہوئے پیدل طے کرنا چاہتے ہیں۔ا نہیں اس طویل سفر میں 1,330 گھنٹے لگیں گے۔وہ نہ صرف پیدل چل رہے ہوں گے بلکہ اپنے ساتھ ٹرالی کو بھی دھکیل رہے ہوں گے۔یہ ایک بالغ کے تابوت جتنی ہے۔حج کے لیے مکہ معظمہ پہنچنے تک اگلے پورے سال کے لیے ان کا گھریہی ہتھ گاڑی ہوگی۔ہرسردوگرم موسم میں ان کا بسیرا اسی میں ہوگا،اسی میں سوئیں اور کھائیں پکائیں گے۔ آدم محمد 1990 کی دہائی کے آخر تک عراقی فوج میں بہ طور فوجی خدمات ا جام دیتے رہے تھے،پھر وہ جنگی قیدی بن گئے تھے۔اس کے بعد وہ برطانیہ چلے گئے تھے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.