کراچی،مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں کمسن بچی سمیت 6 افراد زخمی

جمعہ 3 ستمبر 2021 00:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 ستمبر2021ء) شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں کمسن بچی سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے مسلم آباد گلی نمبر 6 میں فائرنگ کے واقعے میں ایک سالہ بچی میمونہ بتول دختر قاسم حسین زخمی ہوگئی جسے جنا ح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچی اپنے گھر کے صحںمیں تھی کہ نامعلوم سمت سے گولی آکر اسے لگی ہے اور اس سلسلے میں معلومات لی جارہی ہیں۔

مومن آباد کے علاقے اورنگی ٹان میونسپل آفس کے قریب مسلح ڈاکووں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر دو افراد کو زخمی کردیا ، مضروبین کو طبی مداد کے لئے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں پر زخمیوں کی شناخت 25 سالہ احمد ولد حسین اور 30 سالہ غلام نبی ولد انور کے ناموں سے ہوئی ، پولیس کے مطابق واقعے ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا ہے ، زخمی دونوں مضروبین جمعرات کی صبح 8 بجے گھر سے پیدل کام پر جارہے تھے کہ نامعلوم ڈاکوو ں نے جھینا جھپٹی کے دوران پاو ں اور بازو میںگولیاں مار کر زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

پیر آباد کے علاقے نصرت بھٹو کالونی منی بس اسٹاپ کے قریب نامعلوم سمیت سے گولی لگنے سے 15 سالہ اسٹیفن ولد تاج مسیح زخمی ہوگیا ، مضروب کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق واقعے زاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے پولیس تفتیش کررہی ہے۔ملیر چیک پوسٹ نمبر 2 نجی شادی ہال کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 45 سالہ حسن ولد جھارو کو فائرنگ سے زخمی کردیا ، مضروب کو طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں زاتی لڑائی جھگڑے میں فائرنگ سے 48 سالہ دلبر ولد محمد علی زخمی ہوگیا ، مضروب کو ایمبولنس کے زریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق آپس لڑائی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ،تاہم پولیس نے واقعے کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے