ڈی پی او بلال افتخار کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری DSPسرکل بڑا گھر میاں خالد محمود کی زیر نگرانی تھانہ مانگٹانوالا پولیس کی کاروائی

Rana Yasir Jami رانا یاسر جامی ہفتہ 4 ستمبر 2021 15:55

ڈی پی او بلال افتخار کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون ..
ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 ستمبر2021ء)   ڈی پی او بلال افتخار کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری DSPسرکل بڑا گھر میاں خالد محمود کی زیر نگرانی تھانہ مانگٹانوالا پولیس کی کاروائی کے دوران
2 منشیات فروش اور 3 جواری رنگے ہاتھوں گرفتار۔

(جاری ہے)

   
منشیات فروش ملزمان شوکت اور نعیم سے 510 گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے  ویڈیو گیمز پرجواء کھیلنے والے بلال اختر اور نعیم سے 240 عدد ٹوکن اور رقم برآمد، مقدمہ درج کیا گیا۔
 ڈی پی او کی طرف سے SHO تھانہ مانگٹانوالا تصور منیر اور ہمراہی ٹیم کو شاباش دی گئی۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ  منشیات فروشی کا قلع قمع یقینی بنانا اولین ترجیح ہے
 جواریوں کے خلاف کریک ڈاون بلا امتیاز جاری ہے۔