کاتالان کرکٹ فیڈریشن کا اعزاز
یورپین کرکٹ چیمپئن شپ میں فیڈریشن کے 7 کھلاڑی اسپین کی نیشنل ٹیم کی نمائندگی کرینگے۔
سید شیراز پیر 6 ستمبر 2021 17:45
اسپین میں کرکٹ کا سفر بہت دلچسپ ہے اور اس کے فروغ میں ایشیائی اور خصوصا پاکستانیوں کا کردار بہت اہم ہے۔ گلیوں اور کار پارکنگ میں کھیلنے ، پولیس کے جرمانوں سے باضابطہ فیڈریشن کا قیام ، گراونڈز کا حصول ، بلدیاتی منصوبے میں 16 لاکھ یورو کا بجٹ کرکٹ گراونڈ کے لیے منظور کروانے سے لیکر انٹرنیشنل کرکٹ کاونسل کے لیے اسپین سے ایک پاکستانی نژاد کا ایمپائرنگ کے لیے چنا جانا پاکستانی کمیونٹی کے نوجوانوں کا عظیم کارنامہ ہے۔
(جاری ہے)
اس کے ساتھ ساتھ بھارتی بنگلہ دیشی اور افغان ٹیموں کے دوران دلچسپ میچز نے اس کھیل میں دلچسپی اور سنسنی خیزی میں اضافہ کیا ہے۔
اس سال 13 ستمبر سے 8 اکتوبر تک شروع ہونے والے یورپین کرکٹ چیمپئن شپ میں 15 یورپین ممالک کی ٹیمیں حصہ لینگی جس میں اسپین کی نیشنل ٹیم میں کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے 7 کھلاڑی حصہ لینے جارہے ہیں جس میں سے 6 کا تعلق پاکستان اور ایک بھارتی کھلاڑی ہے۔
کاتالان کرکٹ فیڈریشن کی موجودہ ایڈمنسٹریشن نے نہ صرف فیڈریشن کے سابقہ بقایا جات ادا کرتے ہوئے فیڈریشن کی ساکھ کاتالان اداروں میں بحال کی ہے بلکہ جونئیر اور خواتین کرکٹ کے لیے دن رات محنت کرتے ہوئے اسے میں جدت اور تنوع پیدا کیا ہے۔
کاتالان کرکٹ فیڈریشن کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کاتالان کرکٹ بلا رنگ و نسل اور قومیت کرکٹ سے محبت کرنے والوں کا گھر ہے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.