یوم دفاع ،صدر مملکت عارف علوی کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ یادگارِ شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

پیر 6 ستمبر 2021 22:55

ْ راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2021ء) یوم دفاع کے موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ یادگارِ شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

پیر کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدرِ مملکت عارف علوی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی ، تقریب میں تینوں سروسز چیف اورکابینہ کے ارکان بھی شریک تھے۔صدر مملکت عارف علوی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ یادگارِ شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔