ضلع وسطی میں کچرے کا تعفن انسان کی معاملاتِ زندگی کو متاثر کررہا ہے، ریاض حیدر

ڈسٹرکٹ سینٹرل میں سرکاری افسران صرف رشوت کے پجاری ہیں، رکن سندھ اسمبلی پاکستان تحریک انصاف

منگل 7 ستمبر 2021 22:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کتوں کی تعداد میں اضافہ انسانی جانوں کیلئے خطرہ بن چکی ہے حکومتی عدم توجہی اور مقامی انتظامیہ کی غفلت سے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کتوں کے کاٹنے کے کیسز سب سے زیادہ رپورٹ ہوئے ہیں سندھ حکومت نے شہریوں کو کتوں کی خوراک بنادیا ہے سندھ حکومت کی کابینہ بیٹھے تمام وزیر اداروں میں مینجر کی حیثیت رکھتے ہیں سندھ حکومت کا وزراء بلاول زرداری کیلئے پیسہ مینیج کرتے ہیں کراچی کے عوام کے ریلیف کا پیسہ بلاول ہاؤس کی ترقی کیلئے اور جعالی بینک اکاؤنٹس میں اضافے کیلئے خرچ کیے جاتے ہیں، انہوں نے میڈیا ڈپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کتوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ہیں سندھ حکومت کچرا کنڈیوں پر کتوں کو پال رہی ہے سندھ حکومت کے ایڈمنسٹریٹرکتوں کو پکڑنے میں ناکام ہوچکے ہیں ضلع وسطی میں کچرے کا تعفن انسان کی معاملاتِ زندگی کو متاثر کررہا ہیڈسٹرکٹ سینٹرل کے متعدد علاقوں میں گلیاں سڑکیں ، پارکس مقامی حکومت کیلئے ڈپمنگ پوائنٹ بن چکے ہیں،اپنی مدد آپ سے کیئیگئے عوامی اقدامات پر بھی مقامی انتظامیہ روڑے اٹکا رہی ہیڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے نصرت بھٹو کالونی،ناگن چورنگی، سیفی کالج سمیت کئی مقامات پر کچرے کے ڈھیر لگے ہیں سندھ حکومت ناکام کرتی ہے اور نہ کرنے دیتی ہیسندھ حکومت نے کراچی کا کچرا کردیا ہے بلاول زرداری کراچی کو کچرے کا روم بنانا چاہتے ہیں ڈسٹرکٹ سینٹرل میں سرکاری افسران صرف رشوت کے پجاری ہیں صفائیاں من پسند اور بااثر افرادکے علاقوں میں یقینی بنائی جاتیں ہیں سندھ حکومت نے انسانی زندگی کا مزاق بنادیا ہے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے اندرونِ علاقوں میں عوام کیلئے سانس لینا بھی ناممکن بن گیا ہے سندھ حکومت کراچی دشمنی میں عوام کو بیماریوں کے سپرد کرنا چاہتی ہے ڈی ایم سی اور ڈپٹی کمشنر اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے اہل نہیں ہیں وزیراعلیٰ سندھ نے تمام افسران کو من مانی کی چھوٹ دی ہوئی ہے سندھ حکومت کو کراچی کے عوام کیساتھ ظلم نہیں کرنیدیں گے سندھ حکومت ڈسٹرکٹ سینٹرل کو ہمیشہ نظرانداز کرتی آئی ہے پی پی عوام کو سڑکوں پر بغاوت کیلئے مجبور کررہی ہے سندھ حکومت نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تووہ دن دور نہیں جب عوام سڑکوں پر نکل کر اپنا حق مانگیں گے۔