g ہواوے پاکستان نے ٹائیگر پروگرام 2021 کا آغاز کر دیا

بدھ 8 ستمبر 2021 18:50

ب* اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2021ء) ہواوے پاکستان کے زیر اہتمام EZY ٹیکنالوجیز کے اشتراک سے ہواوے پاکستان ٹائیگر پروگرام 2021 کی لانچنگ تقریب۔ واضح رہے کہ یہ پروگرام افراد ان لوگوں کی رہنمائی کیلئے شروع کیا گیا ہے جو کاروبار کے ساتھ ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مسائل کے حل کی تکنیکی صلاحیت رکھتے ہوں اور پاکستان آئی سی ٹی انڈسٹری میں مستقبل کے رہنما کے طور پر ابھر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان افراد کو یہ رہنمائی علاقائی اور ہیڈکوارٹر کے ٹیکنالوجی ماہرین کے ذریعے مختلف سیشنوں اور کلاڈ ڈیمو سیشن کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔ پروگرام کی تکمیل کے بعد ، شرکا کو تشخیص کی صلاحیت کے معیارات سے گزارا جائیگا۔ امتحانات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو پاکستان ٹیکنالوجی ٹائیگر کلب کی رکنیت کے ساتھ انعامات بھی عطا کئے جائینگے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی ٹی او ای بی جی ہواوے پاکستان شہزاد رشید نے کہا کہ ہواوے پاکستان اپنی شراکت دار آئی سی ٹی کمپنیوں کو فعال کرکے آئی سی ٹی وسائل کی ترقی کیلئے مسلسل سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ یہ وسائل مستقبل کی آئی سی ٹی انڈسٹری کے لیے انتہائی قیمتی ہوں گی