افغانستان میں لڑکیوں کو تعلیم کی اجازت ہونی چاہئے، ملالہ یوسف زئی

افغان لڑکیوں اور خواتین کے حقوق کا تحفظ ہو، افغانستان کے پڑوسی ممالک کو اضافی مدد دی جائے، خطاب

جمعہ 10 ستمبر 2021 12:08

افغانستان میں لڑکیوں کو تعلیم کی اجازت ہونی چاہئے، ملالہ یوسف زئی
اسلام آباد /لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2021ء) کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ تعلیمی و سماجی رہنما ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ افغانستان میں تمام لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پر امن اور مستحکم افغانستان کے لیے ضروری ہے کہ وہاں کی لڑکیاں تعلیم حاصل کریں۔ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ افغان لڑکیوں اور خواتین کے حقوق کا تحفظ ہو، افغانستان کے پڑوسی ممالک کو اضافی مدد دی جائے۔