نااہل درباریوں کو میڈیا کے نام پر گھٹیا سیاست نہیں کرنے دیں گے،میڈیا کی آزادی، غیر جانب داری اور صحافتی اقدار کا تحفظ یقینی بنا رہے ہیں،ڈاکٹر شہباز گِل ردعمل

پیر 13 ستمبر 2021 15:14

نااہل درباریوں کو میڈیا کے نام پر گھٹیا سیاست نہیں کرنے دیں گے،میڈیا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2021ء) وزیراعظم کے ترجمان و  معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل  نے کہاہے کہ نااہل درباریوں کو میڈیا کے نام پر گھٹیا سیاست نہیں کرنے دیں گے،میڈیا کی آزادی، غیر جانب داری اور صحافتی اقدار کا تحفظ یقینی بنا رہے ہیں۔ پیر کو  مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہاکہ نااہل درباریوں کو میڈیا کے نام پر گھٹیا سیاست نہیں کرنے دیں گے۔

(جاری ہے)

نااہل لیگ صحافیوں کو استعمال کرکے سیاست چمکانے کی کوشش میں ہیں۔  ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ سیاسی نااہلوں کا پی ایم ڈی اے پر پروپیگنڈہ آزادیِ صحافت کے نام پر دھبہ ہے ۔چند مخصوص افراد کو نواز کر میڈیا انڈسٹری اور غریب ورکر کو تباہ کرنے والے نااہل قابلِ شرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  صحافیوں کو وہ سہولیات دینے جارہے ہیں جس سے مثال نہیں ملتی۔ میڈیا کی آزادی، غیر جانب داری اور صحافتی اقدار کا تحفظ یقینی بنا رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کےذریعے میڈیا ورکرز کو حق کیلئے آواز بلند کرنے میں مدد فراہم ہوگی۔