Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی نئے پارلیمانی سال میں قانون سازی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

حکومت ایسی مئوثر قانون سازی کرنا چاہتی ہے جس کا عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے، عوام کے مسائل کو حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی صدرمملکت، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 13 ستمبر 2021 20:42

وزیراعظم عمران خان کی نئے پارلیمانی سال میں قانون سازی کا عمل تیز کرنے ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13ستمبر2021ء) وزیراعظم عمران خان نے نئے پارلیمانی سال میں قانون سازی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی، انہوں نے کہا کہ حکومت ایسی مئوثر قانون سازی کرنا چاہتی ہے جس کا عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے، عوام کی مشکلات اور مسائل کو حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور چئیرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور نئے پارلیمانی سال کے حوالے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی مفاد میں نئے پارلیمانی سال میں قانون ساز ی کا عمل تیز کیا جائے۔

(جاری ہے)

مزید برآں وزیراعظم عمران خان سے چینی کمپنیوں کے سربراہان کے وفد سے  نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد میں سی ای او ایزی پری فیبریکیٹڈ ہومز پرائیویٹ لمیٹڈ، سی ای او لا ہی ٹریڈنگ انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ ، سی ای او یایشینگ انڈسٹریل پراڈکٹس کمپنی، سی ای او لیڈزون پرائیویٹ لمیٹڈ، سی ای او چیانگ شنگ پاکستان سرامیکس پرائیویٹ لمیٹڈ، سی ای او سنو وائیٹ لاویشن پرائیویٹ لمیٹڈ، سی ای او ژینگبانگ ایگریکلچر پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ، سی ای او ایگزرٹ ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ اور سی ای او چیلنج  فیشن پرائیویٹ لمیٹڈ شامل تھے۔

وفد نے حکومت پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ حکومت ایز آف ڈوئنگ  بزنس پالیسی پر تندہی سے عمل پیرا ہے۔ سرمایہ کاروں کے لیے مراعات فراہم کی جارہی ہیں اور انتظامی کارروائیوں کو سہل بنایا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو ترجیحی  بنیادوں پر حل کرنے کے لئے وہ ہر مہینے خود جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان چین سے صنعتی شعبے کی ترقی کے حوالے سے بہت سیکھ سکتا ہے۔ چینی سرمایہ کاری سے پاکستان میں روزگار کے مواقع ملیں گے اور افرادی قوت ہنر سیکھے گی۔  پاکستان میں درمیانے اور چھوٹے درجے کی صنعت کی ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں جن میں چینی کمپنیاں کردار ادا کر سکتی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ زراعت،  ماہی گیری، سبزی اور پھل، زیادہ پیداوار والے مال مویشی، آئی ٹی و ٹیکنالوجی اور چھوٹی صنعتوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات