صوابی یونیورسٹی میں 56جعلی ڈگریوں، مالی بیضابطگیوں کا انکشاف

صوبہ خیبر پختون خوا کے گورنر شاہ فرمان نے گورنر انسپکشن ٹیم کی رپورٹ کی منظوری دے دی

منگل 14 ستمبر 2021 13:32

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2021ء) صوابی یونیورسٹی میں 56 جعلی ڈگریوں اور مالی بیضابطگیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے، اس سلسلے میں صوبہ خیبر پختون خوا کے گورنر شاہ فرمان نے گورنر انسپکشن ٹیم کی رپورٹ کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کے اکائونٹس میں 3 کروڑ 68 لاکھ روپے کی ہیرا پھیری کی گئی، جس پر کیس نیب کو بھجوانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔صوابی یونیورسٹی کے قائم مقام وی سی نے بتایا کہ رپورٹ یونیورسٹی کو موصول ہوئی ہے جو سنڈیکیٹ کے اجلاس میں پیش کر دی گئی ہے۔قائم مقام وی سی صوابی یونیورسٹی نے کہا کہ بے ضابطگیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :