رضوان خلوص نیت کے ساتھ پاکستان کی خدمت کرنے پر مصباح الحق اور وقار یونس کے شکر گزار

آپ دونوں اپنی زندگیوں کے نئے سفر کا آغاز کرنے جارہے ہیں،اس سفر کیلئے آپ دونوں کیلئے بہت سی دعائیں ہیں: وکٹ کیپر بلے باز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 14 ستمبر 2021 17:00

رضوان خلوص نیت کے ساتھ پاکستان کی خدمت کرنے پر مصباح الحق اور وقار یونس ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 ستمبر 2021ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچز مصباح الحق اور وقار یونس کو وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ’جیسا کہ آپ دونوں اپنی زندگیوں کے ایک نئے سفر کا آغاز کرنے جارہے ہیں تو، اس سفر کے لیے مصباح الحق اور وقار یونس بھائی آپ دونوں کیلئے بہت سی دعائیں ہیں ۔

محمد رضوان نے کہا کہ آپ دونوں کو آپ کے خلوص ، تعاون ، رہنمائی اور محنت کے لیے یاد رکھا جائے گا ۔

(جاری ہے)

وکٹ کیپر بیٹسمین نے یہ بھی لکھا کہ آپ دونوں کی قومی ٹیم کی خدمات کے لیے شکریہ‘۔

واضح رہے کہ مصباح الحق اور وقار یونس کے اپنے اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کے بعد اب سابق کرکٹر ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق نیوزی لینڈ سیریز میں بحیثیت عبوری کوچز کی ذمہ داری نبھائیں گے جب کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق آسٹریلین بلے باز میتھو ہیڈن اور سابق پروٹیز فاسٹ بائولر ورنن فلینڈر کی خدمات حاصل کی ہیں ۔