ایمن سلیم کا انڈسٹری میں واپسی کا اعلان

مداحوں کے خلوص اور محبت نے مجھے واپس آنے پر مجبور کیا،مجھے اپنی زندگیوں کا حصہ بنانے کیلئے بے حد شکریہ، اداکارہ

منگل 14 ستمبر 2021 20:22

ایمن سلیم کا انڈسٹری میں واپسی کا اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2021ء) پاکستان کی خوبرو اداکارہ ایمن سلیم نے انڈسٹری سے کنارہ کشی کے بعد واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔اداکارہ ایمن سلیم نے اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں اٴْنہوں نے شوبز انڈسٹری میں واپسی کا اعلان کر کے مداحوں کو خوش کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایمن سلیم نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ ’بالکل یہ درست ہے، وہ انڈسٹری میں آنے کا ارادہ کر چکی ہیں اور اب انڈسٹری کا حصہ ہی رہیں گی۔

‘انہوں نے مزید لکھا ہے کہ آپ سب کے خلوص اور محبت نے مجھے مجبور کر دیا ہے کہ واپس آجائوں، مجھے اپنی زندگیوں کا حصہ بنانے کیلئے بے حد شکریہ۔‘ایمن سلیم نے کہا کہ ’وہ اپنے آنے والے پروجیکٹس کیلئے بے حد پٴْر جوش محسوس کر رہی ہیں‘۔

متعلقہ عنوان :