کوئٹہ ،منشیات جیسی لعنت کے خاتمے کیلئے ہرمکتبہ فکر سے تعلق رکھنے افراد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، تمغہ امتیا ز نعمت اللہ خان ظہیر

جمعرات 16 ستمبر 2021 00:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2021ء) خدمت خلق فاونڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین و تمغہ امتیا ز نعمت اللہ خان ظہیر نے کہا ہے کہ کھیل کے میدان آباد ہونے سے ہسپتال ویران جاتے ہیں منشیات جیسی لعنت کے خاتمے کیلئے ہرمکتبہ فکر سے تعلق رکھنے افراد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تعلیم کی بہتری کیلئے فاونڈیشن ہمہ وقت کوشاں ہے غریبوںیتیموںبیواںمساکین اور متوسط طبقے سے رکھنے والے افراد کیلئے صحت سہولیات تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن کردار ادا کررہی ہے یہ بات انہوں نے ملنے والی مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی نعمت اللہ ظہیر نے کہاکہ منشیات جیسی لعنت نے ہمارے معاشرے کو بگاڑ کرکے رکھ دیا ہے منشیات جیسی لعنت کے خاتمے کیلئے حکومت کوہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے چاہئے اور سب پہلے سے منشیات فروشوں کا گرفتار کرکے ان کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے منشیات کے عادی افراد کے علاج و معالجے کیلئے اقدامات کرنی چاہئے تاکہ معاشرے کو اس لعنت سے پاک کیا جائے خدمت خلق فانڈیشن انٹرنیشنل منشیات کے خاتمے کیلئے حکومت کا بھرپور ساتھ دیں گے اور اس لعنت کے خاتمے کیلئے ہرمکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو کردار اد اکرنا چاہئے انہوں نے کہاکہ کھیل کے میدان آباد کرنے سے منشیات کا خاتمہ اور ہسپتال ویران ہو جائیں گے بلوچستان میں سپورٹس کے حوالے سے نوجوانوں میں کوئی کمی نہیں ہے مگربدقسمتی سے یہاں کے نوجوانوں کے موقع نہیں دیا جارہا ہے جس کیلئے خدمت خلق فاونڈیشن انٹرنیشنل اعلی حکام ملاقاتیں کرکے ان کی فریاد ان تک پہنچائیں گے تاکہ یہاں کسی کی حق تلفی ہو انہوں نے کہاکہ خدمت خلق فاونڈیشن انٹرنیشنل سپورٹس تعلیم کی بہتری محکمہ صحت میں سہولیات کی فراہمی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے یتیموںغریبوںبیواںمساکین اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے افراد کی ہرممکن مدد گزشتہ تیس سالوں سے کررہی ہے اور اس کار خیر کا سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے حکومت وقت مخیر حضرات اور دیگر صاحب استعاطت رکھنے والے افراد سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس کار خیر میں خدمت خلق فانڈیشن انٹرنیشنل کا ساتھ دیں تاکہ وہ خدمت خلق کو جاری رکھ سکیں