سندھ ہائی کورٹ نے گندم کی درآمد پر ڈیوٹی کیخلاف 6 سال سے عائد حکم امتناع ختم کردیا

جمعرات 16 ستمبر 2021 16:09

سندھ ہائی کورٹ نے گندم کی درآمد پر ڈیوٹی کیخلاف 6 سال سے عائد حکم امتناع ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) سندھ ہائیکورٹ کا گندم درآمدات سے متعلق بڑا حکم، گندم کی درآمد پر ڈیوٹی کیخلاف 6 سال سے عائد حکم امتناع ختم کردیا۔ ہائیکورٹ میں گندم درآمدات سے متعلق سماعت ہوئی۔ کسٹم وکیل نے موقف دیا کہ درآمد کنندگان نے ڈیوٹی چوری کرکے سرکاری خزانے کو بھاری مالی نقصان پہنچایا۔ کسٹم کے عملہ کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی کی گئی، امپورٹرز کو شوکاز جاری کیا گیا۔

(جاری ہے)

6 امپورٹرز نے عدالت سے رجوع کرکے حکم امتناع حاصل کرلیا۔ حکم امتناع 6 سال سے جاری ہے، پیچیدگیاں پیدا ہورہی ہیں۔ امپورٹرز کو شوکاز کا جواب دینے دیکر کارروائی میں شرکت کی ہدایت کی جائے۔ معاملے کو میرٹ پر نمٹانے پر شکایت ہو تو امپورٹرز پھر عدالت آسکتے ہیں۔ عدالت نے کسٹم کے وکیل کا موقف سننے کے بعد حکم امتناع ختم کردیا۔ 2015 میں حکومت نے گندم کی در آمد پر 20 فیصد دیوٹی عائد کی تھی۔ 8 درآمد کنندگان نے کسٹم عملہ کی ملی بھگت سے جہاز کی آمد کی تاریخ کا غلط اندراج کرایا۔