Live Updates

رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری کی صدر سارک چیمبر افتخار علی ملک سے گفتگو

جمعرات 16 ستمبر 2021 20:54

رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری کی صدر سارک چیمبر افتخار علی ملک ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے وہاڑی سے ایم این اے طاہر اقبال چوہدری نے ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدور ظفر بختاوری اور زاہد اقبال چوہدری کے ہمراہ جمعرات کو صدر سارک چیمبر افتخار علی ملک سے ملاقات کی اور انہیں وفاقی سیکرٹری تجارت صالح احمد فاروقی کے ساتھ اپنی ملاقات کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ وفاقی وزارت تجارت نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی مدت دو سال تک بڑھانے کی کوئی تجویز نہیں دی ۔

۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ ممبر نے اس حوالے سے بل پیش کیا تھا مگرحکومت نے اس حوالے سے کوئی کارروائی شروع نہیں کی تاہم وزارت ایف پی سی سی آئی کی مدت میں مجوزہ توسیع پر تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشنز سے مشاورت کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں ایف پی سی سی آئی انتخابات کے خلاف یو بی جی کے صدارتی امیدوار خالد تواب کی اپیل کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔

اس حوالے سے وفاقی سیکرٹری نے بتایا کہ معاملہ کابینہ کمیٹی کے سامنے زیر التوا ہے اور اس کے فیصلے کی روشنی میں ڈی جی ٹی او ضروری کارروائی کریں گے۔ زاہد اقبال چوہدری نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کی موجودہ مدت برقرا رہنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں لینا چاہئے اور اگر مدت بڑھانا ضروری ہو تو اس معاملے پر بزنس ریفرنڈم ہونا چاہئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات