شمالی وزیرستان میں آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

جمعہ 17 ستمبر 2021 14:36

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) سیکورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دور ان دو دہشتگرد مارے گئے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔