ایف پی سی سی آئی کے صوبائی خصوصی کمیٹی کا اجلاس، بلڈنگ کی تعمیر بارے بریفینگ

جمعہ 17 ستمبر 2021 14:27

ایف پی سی سی آئی کے صوبائی خصوصی کمیٹی کا اجلاس، بلڈنگ کی تعمیر  بارے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2021ء) فیڈریشن آ ف پاکستان چیمبرآ ف کامرس اینڈ انڈسٹری خیبرپختونخوا کے بلڈنگ بنانے کے حوالے سے صوبائی خصوصی کمیٹی کا اہم اجلاس خیبرپختونخوااکنامک زون ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی(کے پی ازمک) کے چیف ایگزیکٹیو جاوید خان خٹک اور ایف پی سی سی آئی کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان کی زیرصدارت منعقد ہوا ۔

اجلاس میں کے پی ازمک کنسلٹنٹ امتیاز خان اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میںایف پی سی سی آئی کی نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کے پیش رفت سے کمیٹی کو آگاہ کیاگیا۔ اجلاس میںایف پی سی سی آئی کنسلٹنٹ نے شرکاء کو بلڈنگ کے نقشے پر بریفینگ دی۔ یاد رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے ایف پی سی سی آئی بلڈنگ کی تعمیر کے لئے بجٹ میں دس کروڑ روپے مختص کیا ہے اورکے پی ازمک اور ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس خیبرپختونخوا کی نگرانی میں مختص شدہ فنڈسے جلد نئے بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں نئے بلڈنگ کے ایف پی سی سی آئی کنسلٹنٹ سے نقشے کی جلد منظوری کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے جلد بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھنے پر اتفاق ہوا جبکہ کنسلٹنٹ کو فلور وائس ریٹ دینے کی بھی ہدایت کی گئی تاکہ 6 منزلہ عمارت بنانے کی بجائے پہلے 2انڈرگرائونڈ اور ایک گرائونڈ فلور مختص فنڈ سے تعمیر کرواسکیں اور دیگر فلور مرحلہ وار تعمیر کیا جائے گا۔

ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوا کے بلڈنگ کے تعمیرپر ٹوٹل53کروڑروپے سے زیادہ لاگت آتی ہے لیکن محدود وسائل کی وجہ سے مرحلہ وار تعمیر کرنے کا فیصلہ ہوا۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، معاون خصوصی برائے انڈسٹری عبدالکریم خان کی بزنس کمیونٹی کی سرپرستی اور صنعت وتجارت کے فروغ کے لئے انتھک کوششوں کوقدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کی سرپرستی میں صوبے میں سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیاں روز بروز بڑھ گئی ہیں ۔