نیشنل ہیومن ڈویلپمنٹ رپورٹ 2020ن کی سفارشات کی روشنی میں ملکی شرح نمو میں اضافے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھانے ہونگے ،پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی

ہفتہ 18 ستمبر 2021 00:17

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ نیشنل ہیومن ڈویلپمنٹ رپورٹ 2020ن کی سفارشات کی روشنی میں ملکی شرح نمو میں اضافے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھانے ہونگے رپورٹ کا جائزہ لیا جائے تو اس میں تین مرکزی نقطات اختیارات ، افرادی ترقی اور پالیسز میں عدم توازن کی نشادہی کی گئین ہے جس کو اصلاحاتی خطوط پر استوار کرنے کی اشد ضرورت ہے یہ بات انہوں نے یونائیٹڈ نیشن ڈویلپمنٹ پروگرامن کی جانب سے نیشنل ہیومن ڈویلپمنٹ رپورٹ 2020 کی بلوچستان میں رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید درانی ، یو این ڈی پی بلوچستان کے سربراہ زولفقار درانی اور داود ننگیال بھی موجود تھے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہن سالانہ رپورٹ میں جہاں بہت سی کمی کوتاہیوں کی نشادہی کی گئی ہے وہاں ہمارے لئے یہ ایک ایسے راستے کی نشاندہی کرتی ہے جس میں ہم بلوچستان کے قدرتی وسائل مائنز اینڈ منرل،ن فشریز ، لائیو اسٹاک اور ساحلی ترقی کے منصوبوں کو بہتر بناکر مجموعی جی ڈی پی کو بڑھا سکتے ہیں جس سے نہ صرف معیشت بہتر ہوگی بلکہ غربت کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں پولیٹیکل ول بہت کلئیر ہے الحمداللہن لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں نمایاں بہتر ہے ، صوبے میں نئے انڈسٹریل زون بنائے جاررہے ہیں جس سے روزگار کے مواقع میسر آسکیں اور پیداواری صلاحیت اور عمل سے جی ڈی پی کے اشاریے بہتر ہونگے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی منرل اینڈ مائنز، فشریز ، زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوںن میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں جن کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہر شعبے میں پالیسیاں موجود ہیں تاہم ان پر عمل درآمد کا فقدان ہے اور المیہ یہ ہے کہ ان پالیسیوں پر عمل درآمد کرانے والوں کو قوانین و پالسیز سے مکمل آگاہی نہیں ہم نے روایت بنا لی ہے کہ ہمارے مسائل باہر سے آکر کوئی حل کرے گا ہمیں کچھ نہیں کرنا ، ہمیں روایتی معاشرتی رویوں کو تبدیل کرنا ہوگا جب ہماری اجتماعی سوچ کے زاوئیے بدلیں گے تب ہی مثبت چیزیں نظر آئیں گی ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ نیشنل ہیومن ڈویلپمنٹ رپورٹ ایک اہم دستاویز ہے جس سے ہر شہری کو آگاہ ہونا نہایت ضروری ہے اس مقصد کے لئے اس کا ترجمہ اردو میں کیا جائے تو عام آدمی اس کی افادیت سے مستفید ہو سکتا ہے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے بلوچستان میں اس رپورٹ کی رونمائی اور بحث و مباحثہ پرن پر یو این ڈی پی کی کاوش کو سراہتے ہوئے شعوری آگاہی کے لئے اسے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

ن