عمر شریف کی فیملی کے ویزوں کا معاملہ حل ہو گیا، مرتضی وہاب

24 سے 36 گھنٹوں میں عمر شریف کو لینے ایئر ایمبولنس پہنچ جائے گی،ترجمان سندھ حکومت

ہفتہ 18 ستمبر 2021 17:42

عمر شریف کی فیملی کے ویزوں کا معاملہ حل ہو گیا، مرتضی وہاب
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) ترجمان سندھ حکومت اور ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ عمر شریف کی فیملی کے ویزوں کا معاملہ حل ہو گیا۔

(جاری ہے)

مرتضی وہاب نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ امکان ہے کہ 24 سے 36 گھنٹوں میں عمر شریف کو لینے ایئر ایمبولنس پہنچ جائے گی۔مرتضی وہاب نے کہا کہ عمر شریف کے اہل خانہ کی خواہش کے مطابق تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایئر ایمبولنس کے حصول سیمتعلق دستاویزات مکمل کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :