شہباز شریف کا سینئرصحافی سی آر شمسی کی وفات پر اظہار افسوس

سی آر شمسی نے عمر بھر صحافیوں کے حقوق کیلئے گراں قدر جدوجہد کی، اپوزیشن لیڈر

ہفتہ 18 ستمبر 2021 22:01

شہباز شریف  کا  سینئرصحافی سی آر شمسی کی وفات پر اظہار افسوس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پی ایف یو جے کے سابق سیکرٹری جنرل اور سینیئر صحافی سی آر شمسی کی وفات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا سی آر شمسی نے عمر بھر صحافیوں کے حقوق کے لئے گراں قدر جدوجہد کی ۔ جمہوریت پسندی ان کی پہچان رہی اور وہ جمہوریت کے پابندیوں اور سختیوں سے بھی گزرے ۔ صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے لیے ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ اللہ تعالیٰ ان کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین