کراچی سمیت 5 بڑے شہروں کی نہروں، کینالوں اور صنعتی فضلے کی نکاسی کا سروے مکمل
جو فیکٹریز ماحولیاتی آلودگی پھیلا رہی ہیں، انہیں بند کردیں گے،اسماعیل راہو کاماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے تقریب سے خطاب
ہفتہ 18 ستمبر 2021 22:32
(جاری ہے)
انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ آبی ذخائر میں ڈرینج اور صنعتی فضلے کے خارج ہونے والے مقامات کا مکمل ایڈریس، جی پی ایس کے ساتھ ارسال کریں۔
اسماعیل راہو کا مزید کہنا تھا کہ یہ غیر قانونی سرگرمی نہ صرف پانی کو آلودہ کررہی ہیں بلکہ صنعتی فضلہ مختلف بیماریوں کے پھیلاو کا سبب بھی بن رہا ہے،بیشتر ممالک کو پانی کی قلت کا سامنا ہے اور آنے والے وقتوں میں پانی کی مزید قلت بڑھے گی، پانی کی قلت کے اثر ات ماحولیاتی آلودگی پر اثر انداز ہو رہے ہیں ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بیشتر شہروں میں درخت کاٹے جارہے ہیں جبکہ نئے درخت لگانے کا رجحان بھی بہت کم ہو گیا ہے، عوام ماحولیاتی آلودگی سے بے خبر ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ جن صنعتوں میں ٹریٹمنٹ پلانٹ نہیں ہے اور جو فیکٹریز ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کا سبب بن رہی ہیں انہیں بند کردیں گے،کراچی میں ماحولیاتی آلودگی بہت گھمبیر صورت اختیار کر گئی ہے اور اس پر سندھ حکومت سنجیدگی سے کام کر رہی ہے ، پاکستان پیپلزپارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے اور ہم مہنگائی کے مسئلے پربھی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے تحفظ کے لئے قوانین پر عملدرآمد کرنے کی ضرورت ہے، پلاسٹک بیگز کااستعمال ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کا بڑا سبب ہے ، اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ آبادیوں میں لگے موبائل فون کمپنیوں کے ٹاورز کی بھی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں بچوں کو بھی ماحولیاتی آلودگی سے متعلق آگاہی دینے کی ضرورت ہے، بعد ازاں صوبائی وزیر نے پودا بھی لگایا اور اسکاوٹس میں شیلڈ بھی تقسیم کیں. اس موقعی پر اسپارک کی پروجیکٹ مینیجر شمائلہ مزمل,ڈاکٹر حمیرہ پہنور, ڈائریکٹرپروگرام سیودی چلڈرن غلام فاروق اوردیگر بھی تقریب میں موجود تھی.مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.