سبی، منشیات فروش سمیت منشیات کے عادی افراد گرفتار

ہفتہ 18 ستمبر 2021 23:41

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) پولیس کی منشیات فروش اور منشیات خوروں کے خلاف کامیاب کاروائی، منشیات فروش سمیت منشیات کے عادی افراد بھی گرفتار، آئی جی بلوچستان طاہررائی,ڈی آئی جی سبی رینج سید فدا حسن شاہ کے احکامت، ایس ایس پی سبی سردارخالد مصطفی کورائی کی ہدایت پر ایس ڈی پی او سبی رانا خورشید احمد کی کامیاب کارروائی، منشیات فروشوں اور منشیات خوروں کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارکر درجن کے قریب منشیات فروش سمیت منشیات خور گرفتار کر لئے۔

ایس ڈی پی او رانا خورشید احمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی جی بلوچستان طاہررائی,ڈی آئی جی سبی رینج سیدفداحسن شاہ اور ایس ایس پی سبی سردارخالد مصطفی کورائی کی ہدایت پر ایس ڈی پی او سبی رانا خورشیداحمد نے منشیات فروشوں اور منشیات خوروں کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کردیا دوران کاراوائی ایس ایچ او سٹی ذکا الحسن گجر,سی آئی اے انچارج آفتاب احمد ڈومکی,انچارج آلہ آباد بوٹا گجر نے حصہ لیا ایس ڈی پی او نے بھاری نفری کے ساتھ منشیات فروشوں اور منشیات خوروں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارکر درجن کے قریب منشیات فروش گرفتار کیے جن کو پولیس اسٹیشن لایاگیا دوران چھاپہ ایس ڈی پی رانا خورشیداحمد نے میڈیا سے بات چیت میں کہا ہے کہ منشیات فروشی ایک ایسا ناسور ہے جو انسان کو اندر سے کھوکلہ کردیتا ہے منشیات خوری سے ہماری نئی نسل تباہی کی طرف جارہی ہے اور ہم اپنے آنے والے نئی نسل کو منشیات کی طرف راغب ہونے نہیں دینگے منشیات جیسی لعنت کا خاتمہ کرکے دم لینگے ایس ڈی پی سبی نے شہریوں سے میڈیا کے توسط اپیل کی ہے کہ اسطرح کی لعنت میں ملوث افراد اور انکے ٹھکانوں کے بارے میں ہمیں اطلاع دیں تاکہ فوری لاروائی کرکے منشیات جیسی ناسور سے شہر کو صاف رکھیں۔