ٹرمپ کے حامیوں کی ریلی، واشنگٹن میں کیپیٹل ہل پر ہائی الرٹ
عمارت کے گرد سیاہ آٹھ فٹ اونچا لوہے کا جنگلا چھ ماہ کے بعد دوبارہ لگا دیا گیا
اتوار 19 ستمبر 2021 12:15
(جاری ہے)
آفیسرز کو موقعے پر لانے والی میونسپل کی بسوں کے باعث اردگرد کی سڑکوں پر ٹریفک سست ہے اور ٹرکوں کے ذریعے کیپیٹل بلڈنگ اور یونین سٹیشن کے درمیان راستے کو بند کیا گیا ہے۔کیپیٹل ہل کے قریب تعینات ایک پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ چھ جنوری کو ہمیں معلوم تھا کہ کچھ ہونے والا ہے، لیکن جو ہوا اس کی توقع نہیں تھی۔
اس بار ہم بدترین کی توقع کر رہے ہیں۔ہفتے کو صبح کے وقت واشنگٹن زیادہ تر خالی تھا کیونکہ کافی ممبران شہر سے باہر گئے ہوئے تھے۔ اس ریلی ’جسٹس فار جے سکس‘ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ انہیں ایک پرامن ریلی کی توقع ہے، لیکن پولیس چیف جے تھامس نے جمعے کو کہا تھا کہ تشدد کا خطرہ ہے اور پولیس ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان لڑائی کو روکے گی۔جنوری میں کیپیٹل ہل پر حملے کے الزام میں چھ سو افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جنہوں نے ایک ریلی میں ٹرمپ کے دھاندلی کے الزامات کے بعد دھاوا بولا تھا۔ ٹرمپ کے اس دعوے کو متعدد عدالتوں، الیکشن حکام اور ٹرمپ کی اپنی انتظامیہ نے رد کیا تھا۔چھ جنوری کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صدر ٹرمپ کے حامیوں کے دھاوے اور چند گھنٹوں تک ہنگامہ آرائی اور افراتفری کی صورتحال کے بعد پولیس نے کیپٹل ہل کی عمارت اور اردگرد صورتحال کو قابو کیا تھا۔پرتشدد مظاہرے کے دوران چار افراد کی ہلاکت ہوئی تھی جب کہ پولیس نے 52 افراد کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی تھی۔امریکی صدر جوبائیڈن نے کیپٹل ہل پر مظاہرین کے حملے کو امریکی جمہوریت کا تاریک ترین واقعہ قرار دیا تھا۔جو بائیڈن نے ٹویٹ کرتے ہوئے صدر ٹرمپ پر زور دیا تھا کہ وہ آگے بڑھیں اور تشدد کو مسترد کر دیں۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے مظاہرین سے کہا تھا کہ وہ ’گھر چلے جائیں۔ خیال رہے کہ صدر ٹرمپ نے پہلے مظاہرین کو کانگریس جانے کی ترغیب دی تھی۔اس کے بعد فروری میں امریکی سینیٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مواخذے کی دوسری کارروائی میں مظاہرین کو ’بغاوت پر اکسانے‘ کے الزام سے بری کر دیا تھا۔مواخذے کی کارروائی میں مظاہرین کو چھ جنوری کو ہونے والے کیپیٹل ہل پر حملے کیلیے اکسانے کے الزام میں 57 سینیٹرز نے’ قصور وار ‘ جبکہ 47 سینیٹرز نے’ قصور وار نہیں‘ قرار دیا تھا۔ مواخذے کے لیے دو تہائی اکثریت درکار تھی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل
-
سعودی ولی عہد کی سربیا کے وزیر اعظم کو حلف اٹھانے پر مبارک باد
-
بھارت،غلط آرڈر بھیجنے پر ریسٹورنٹ پر 50 لاکھ ہرجانے کا دعوی
-
اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دینگے، امریکی صدر بائیڈن
-
اقوام متحدہ کا فلسطین کو آزاد ریاست کا درجہ دینے کا امکان
-
اقوام متحدہ کا فلسطین کو آزاد ریاست کا درجہ دینے کا امکان
-
غزہ میں جنگ بندی معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں،حماس
-
ابھی غزہ میں مکمل قحط کا ماحول نہیں ہے، ترجمان اسرائیلی وزیراعظم
-
ہزاروں مظاہرین کا نیتن یاہو سے جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کا مطالبہ
-
آسٹریلیا نے اسٹوڈنٹ ویزا کی مالی شرائط سخت کردیں، بھارت سب سے زیادہ متاثر
-
یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.