امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے اتحاد پر یورپی یونین کا بھی ناراضگی کا اظہار

اتوار 19 ستمبر 2021 16:00

امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے اتحاد پر یورپی یونین ..
برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے اتحاد پر یورپی یونین نے بھی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔یورپی وزیر خارجہ جوزف بورل کے مطابق آبدوز معاہدہ ہم سے مشورے کے بغیر کیا گیا، یورپ خطے میں پہلے ہی 12 کھرب ڈالر کی سرمایہ کر چکا ہے۔

(جاری ہے)

جوزف بورل کے مطابق معاہدے سے فرانس کو معاشی نقصان پہنچانیکی کوشش کی گئی۔

خیال رہے کہ 15 ستمبر کو امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان انڈو پیسفک معاہد ہوا تھا جس کے تحت امریکا اور برطانیہ ایٹمی توانائی سے چلنے والی آبدوزیں بنانے میں آسٹریلیا کو مدد فراہم کریں گے۔فرانس نے اس معاہدے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے امریکا اور آسٹریلیا سے اپنے سفیر واپس بلا لیے ہیں۔