لنڈی کوتل،باچاخان چوک میں قومی مشران کی گرفتاری، طورخم بارڈر کی بندش، مزدور بحالی کیلے احتجاجی جلسہ

اتوار 19 ستمبر 2021 18:50

لنڈی کوتل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) باچاخان چوک میں قومی مشران کی گرفتاری، طورخم بارڈر کی بندش، مزدور بحالی کیلے احتجاجی جلسہ ہوا۔

(جاری ہے)

جلسہ سے معراج الدین شینواری، مفتی اعجاز شینواری، نوجوانان قبائل کے صدر اسرار شینواری، طورخم مزدور یونین صدر فرمان شینواری، افتاب شینواری و دیگر نے کہا کہ پاک افغان طورخم بارڈر سے ہمارا روزگار وابستہ ہے ہزاروں کی تعداد میں مزدور بے روزگار ہوگئے ہیںجو لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ طورخم بارڈر پر ہمیں روزگار فراہم کیاجائے اور حلال رزق کمانے کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ مزدروں کا چولھا بجھنے سے بچایاجاسکے انہوں نے کہا کہ طورخم میں این ایل سی کی کی وجہ سے لوگ اور مزدور طبقہ مشکلات سے دوچار ہیں۔

معراج الدین شینواری نے کہا کہ قومی مشران کو جیل میں ڈالنا یہ کہاں کا انصاف ہے ہماری کوششیں قومی مفاد و بہتر مستقبل کیلے جاری رہے گی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مفتی اعجاز شینواری نے کہا کہ مزدور ہمارا فخر ہے ان پر روزگار کے دروازے بند کرنا ظلم و نا انصافی ہے ہم مزدوروں کے ساتھ ہیں اور ان کی اواز ہر فورم پر اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ قومی مشران کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں اور ان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :