روس کی یونیورسٹی میں طالب علم کی ساتھیوں پر فائرنگ، 8 افراد ہلاک

یونیورسٹی کے طلباء نے دوسرے فلور سے چھلانگ کر جانیں بچائیں، متعدد زخمی ہو گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 20 ستمبر 2021 13:34

روس کی یونیورسٹی میں طالب علم کی ساتھیوں پر فائرنگ، 8 افراد ہلاک
ماسکو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 ستمبر 2021ء) روس کی یونیورسٹی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 8افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق روس میں واقع یونیورسٹی کے اندر طالب علم نے فائرنگ کرکے 8 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی میں طالب علم کی جانب سے ساتھیوں پر فائرنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

طلبا نے پرم اسٹیٹ یونیورسٹی میں دوسرے فلور سے چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائیں جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہیں۔اس دوران کئی طلباء زخمی بھی ہو گئے جنہیں 9 ایمبولینسز کی مدد سے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔روسی وزارت داخلہ کے مطابق حملہ آور بھی زخمی بھی ہوا جسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔حملہ آور کی شناخت تیمور بیکنسروف سے ہوئی ہے۔
۔طالب علم کی جانب سے ساتھیوں پر فائرنگ کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی تاہم پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے جس سے تفتیش کے بعد مزید تفصیلات سامنے آئیں گے۔