ایئرایمبولنس کی جانب سے شیڈول رواں ہفتے ملنے کا امکان ہے،جواد عمر
والد کی طبعیت بہتر ہے۔بیرون ملک روانگی کے لیے ایئرایمبولنس کے طریقہ کار پر کام شروع ہوچکا ہے،عمر شریف کے صاحبزادے کی گفتگو
پیر 20 ستمبر 2021 21:17
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھی عمر شریف سے پیار کرتے ہیں ان سے درخواست ہے کہ وہ عمر شریف کی اسپتال کے اندر لی گئی تصاویر نہ لیں اور نہ ہی ان کو وائرل کریں۔
یہ تصاویر بہت ذاتی نوعیت کی ہوتی ہیں۔عمر شریف کے بیٹے نے کہا کہ ان کے والد نے پاکستان سے پیار کیا اور ملک کا نام ہمیشہ بلند کیا۔ جن لوگوں نے عمر شریف کی تصاویر وائرل کیں، اللہ ان کو ہدایت دے۔جواد عمر نے کہا کہ حکومت کا شکرگزار ہیں جنہوں نے عمر شریف کو بیرون ملک بھجوانے کیلیے ہرممکن اقدامات کئے۔امریکا میں ڈاکٹرز مکمل تیار ہیں اور وہ صرف عمر شریف کی موجودگی کا انتظار کررہے ہیں اور روانگی کا شیڈول آتے ہی میڈیا سے بھی شیئر کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے ایئرایمبولینس سروس فراہم کرنے والی کمپنی کو تقریبا 4 کروڑ روپے کی ادائیگی کردی ہے۔ایئرایمبولینس میں عمر شریف کے ساتھ ان کی پہلی اور تیسری اہلیہ، دونوں بیٹے اور طبی عملے کے 2 افراد بھی ساتھ جائیں گے۔عمرشریف امریکا میں 1 ماہ قیام کریں گے اور ان کا علاج واشنگٹن اسپتال میں ہوگا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم ، فلم پروڈیوسرہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.