پاک قطر فیملی تکافل کا فیصل فنڈ زکے ساتھ معاہدہ

پیر 20 ستمبر 2021 21:21

پاک قطر فیملی تکافل کا فیصل فنڈ زکے ساتھ معاہدہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) پاک قطر فیملی تکافل اور فیصل فنڈز (فیصل ایسٹ مینجمنٹ لمیٹڈ) نے رضاکارانہ پنشن اسکیموں کے سرمایہ کاروں کو لائف تکافل کی سہولت فراہم کرنے کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ فیصل فنڈ ایک انویسٹمنٹ منیجر ہے جو ملکی و بین الاقوامی صارفین کو اسٹرکچر اور حسبِ ضرورت پیشہ ورانہ سرمایہ کاری سلوشنز فراہم کرتا ہے۔

پاک قطر تکافل کے ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب میں پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عظیم اقبال پیرانی اور فیصل فنڈزکے چیف ایگزیکٹو آفیسر خلدون بن لطیف نے معاہدے پر دستخط کئے۔اس موقع پر پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو عظیم اقبال پیرانی نے کہاکہ پاک قطر فیملی تکافل کے ساتھ فیصل فنڈز کے آن بورڈ ہونے پر ہمیں خوشی ہے۔

(جاری ہے)

مجھے یقین ہے کہ یہ معاہدہ مستقبل کو محفوظ کرنے کیلئے ہر ایک کو تکافل کے ذریعے مالی تحفظ فراہم کرنے کے ہمارے طویل المدّتی ویژن کو آگے بڑھانے میں مدد فراہم کرے گا ۔

انہوں نے کہاکہ صارفین کو شریعت کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایک جیسے اہداف اور نقطہ نظر رکھنے والے ہم خیال شراکت داروں کے ساتھ کام کرنا حوصلہ افزا ہوتاہے ۔ پاک قطر تکافل اپنے صارفین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کیلئے پُر عزم ہے۔ اس موقع پر فیصل فنڈزکے چیف ایگزیکٹو آفیسر خلدون بن لطیف نے کہاکہ آنے والے شریعہ کمپلائنٹ وی پی ایس فنڈ کیلئے پاک قطر فیملی تکافل کے شراکت داری ہمارے لیے خوشی کا باعث ہے اور ہمیں یقین ہے کہ اس شراکت داری سے سرمایہ کاروں کیلئے ریٹرن اور مالیاتی تحفظ فراہم کرنے والی مزید پراڈکٹس کیلئے دونوں کمپنیوں کے درمیان تعاون میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :