ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گل بانو کی زیر صدارت بین المذاہب ہم آہنگی کونسل کا اہم اجلاس، اقلیتوں کے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی

پیر 20 ستمبر 2021 22:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میڈم گل بانو کی زیر صدارت بین المذاہب ہم آہنگی کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں منیجر اوقاف رحمان گل ، ہندو برادری سے کاکا رام، عیسائی برادری سے اگسٹن جیکب، سکھ برادری سے بابا جی گرپال سنگھ سمیت پرویز اقبال، جاوید گِل، فواد اختری اور رونق سلیم نے شرکت کی۔

اجلاس میں شرکاء نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو اپنے مسائل کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور نے ان کے مسائل کو غور سے سنا اور متعلقہ محکموں و افسران کو مسائل کے فوری حل کے حوالے سے ہدایات جار ی کیں۔انھوں نے کہا کہ اقلیتوں کے مسائل کے فوری حل کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ سنجیدہ ہے اوران کے دفتر کے دروازے ان کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔ آخر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ممبران میں سیفٹی ماسک اور سینیٹائزر بھی تقسیم کیا اس موقع پر مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :