سوڈان میں فوجی بغاوت ناکام ہو گئی

سازش کرنے والوں نے سرکاری میڈیا بلڈنگ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ ناکام بنا دی گئی۔ خبررساں ادارہ رائٹرز

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 21 ستمبر 2021 12:58

سوڈان میں فوجی بغاوت ناکام ہو گئی
سوڈان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 ستمبر 2021ء) : سوڈان میں فوجی بغاوت ناکام ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق سوڈان کے سرکاری میڈیا کی جانب سے ''ناکام'' فوجی بغاوت کی کوشش کی اطلاع دی گئی ۔ سرکاری میڈیا کے مطابق بغاوت کی ایک ناکام کوشش کی گئی ہے، تاہم لوگوں کو اس کا سامنا کرنا چاہئیے۔ سوڈان کے اعلیٰ حکومتی ذرائع کی جانب سے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ سازش کرنے والوں نے سرکاری میڈیا بلڈنگ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ ناکام بنا دی گئی۔

ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بغاوت میں دارالحکومت خرطوم سے دریائے نیل کے پار عمودرمان میں سرکاری ریڈیو کو کنٹرول کرنے کی کوشش شامل تھی۔ سوڈان کی خود مختار کونسل کے ترجمان محمد الفقی سلیمان نے منگل کو کہا کہ سوڈانی فوج تازہ ترین پیش رفت سے نمٹنے کے لیے جلد ہی ایک بیان جاری کرے گی۔

(جاری ہے)

مشرقی سوڈان میں گذشتہ چند دنوں سے پائی جانے والی کشیدگی کے بعد فوجی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا کہ آج بروز منگل کو علی الصبح آرمڈ کور کے چند افسروں نے ملکی حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی، لیکن اس پر جلد قابو پاتے ہوئے ناکام بنا دیا گیا۔

فوجی ذرائع نے العربیہ کو بتایا کہ جنرل عبدالباقی بکراوی کی قیادت میں کم سے کم بیس فوجی افسروں کے جتھے نے سوڈانی فوج کی آرمڈ کور کا کنڑول سنبھال لیا تھا۔ انہی ذرائع کے بقول آرمڈ کور کے بعض دستوں سے باغیوں کا کنڑول چھڑوانے کے لیے اب بھی سکیورٹی فورسز کارروائی کر رہی ہیں۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی آئیں۔ جبکہ العربیہ نے بھی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ایک ویڈیو شئیر کی تھی۔

متعلقہ عنوان :