آغا سراج درانی کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا، اسپیکر سندھ اسمبلی کے خلاف نیب نے ایک اور انکوائری شروع کردی

منگل 21 ستمبر 2021 20:37

آغا سراج درانی کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا، اسپیکر سندھ اسمبلی کے خلاف ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) آغا سراج درانی کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا، اسپیکر سندھ اسمبلی کے خلاف نیب نے ایک اور انکوائری شروع کردی ۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے آغا سراج درانی کے خلاف ایم پی اے ہاسٹل کی تعمیرات پرانکوائری شروع کردی،آغا سراج درانی نے ضمانت کیلیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ادھراحتساب عدالت میں نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ پر7 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :