Live Updates

وزیراعظم عمران خان کے حلقہ این اے 95 میانوالی میں ترقیاتی کاموں کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی 5 رکنی کمیٹی قائم

منگل 21 ستمبر 2021 23:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) وزیراعظم عمران خان کے حلقہ این اے 95 میانوالی میں ترقیاتی کاموں کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی ۔

(جاری ہے)

منگل کو مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی کی جانب سے کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ،عطاء اللہ شادی خیل کمیٹی کے سربراہ مقرر کئے گئے ،احمد خان نیازی، شاہد حمید خان، سلیم گل خان اور جمال احسن خان بطور اراکین کمیٹی میں شامل ہیں ،کمیٹی این اے 95 میانوالی کی تمام یونین کونسلز کی ضروریات کا تخمینہ لگائے گی ،کمیٹی این اے 95 میانوالی کو ملنے والے ترقیاتی فنڈز کے مساوی انداز میں پورے حلقے میں استعمال کی حکمت عملی تیار کرے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات